کرونا ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سعودی کابینہ کا قابل تحسین فیصلہ
شعبہ صحت کے ڈیوٹی کے دوران میں جاں بحق ہونے والے ورکرز کے لواحقین کو پانچ لاکھ ریال کی امداد دینے کا اعلان
سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ ریال بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی وزراتی کونسل کے آن لائن اجلاس میں کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے ’’کہ 7/7/1441 ہجری کو ریکارڈ ہونے والے پہلے کرونا وائرس کیس کی تاریخ سے لے کر تا دم تحریر جان پر کھیل کر دوسروں کی جان بچانے والے ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو بلا تخصیص قومیت پانچ لاکھ ریال امداد دی جائے گی۔ نجی اور سرکاری دونوں شعبوں سے وابستہ ہیلتھ ورکرز کے لواحقین اس امداد کے حق دار ہوں گے۔‘‘ کابینہ کے فیصلے کے مطابق سول اور فوجی ہر دو ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لواحقین اس امداد کے حق دار ہوں گے۔
منگل کے روز سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 399 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 16 تھی۔
اس کے بعد مملکت میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 435,631 تک جا پہنچی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 5329 ہو گئی ہے۔
-
سعودی عرب کافی کی کاشت کو کیسے فروغ دے رہا ہے؟
سعودی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے زرعی ترقیاتی فنڈ کے ذریعہ کافی کی کاشت ، تیاری اور مارکیٹنگ کو فروغ دینےکے لیے ایک نیا طریقہ کار اختیار کرنے ... مشرق وسطی -
سعودی حکام نے مچھلیوںکے شکار کے 40 ممنوعہ جال قبضے میں لے لیے
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات اور زراعت وآبی وسائل کی مچھلیوں کے ذخائر پرنظر رکھنے والی ٹیم نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران القنفذہ گورنری میں ... مشرق وسطی -
حوثی ڈرون طیارہ سعودی عرب میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ
دھماکا خیز مواد سے لدا ڈرون عرب فوجی اتحاد نے بروقت کارروائی کر کے فضا میں تباہ کیا مشرق وسطی