متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان کے امن ،سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق امارات کے ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز سوڈان کےعبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امارات برادر ملک سوڈان کی ترقی اور امن کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتے ہوئے سوڈانی عوام کی امن اور ترقی کے حصول کی امنگوں میں ان کی مدد کرے گا۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون، خطے کی تازہ صورت حال، علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
الشیخ محمد نے سوڈانی وزیراعظم کو خرطوم اور جنوبی سوڈان کے درمیان چند ہفتے قبل امن معاہدہ کرنے پرمبارک باد پیش کی۔
دوسری طرف سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے اماراتی ولی عہد کی طرف سے سوڈانی عوام کی ہرممکن مدد کی فراہمی کے اعلان پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے عرصے میں امارات اور سوڈان کےدرمیان برادرانہ تعلقات اور روابط میں مزید وسعت آئے گی اور دونوں ملکوں اور اقوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔
-
اسرائیلی قیادت نے جدید ترین امریکی ہتھیار امارات کو فروخت کرنے کی حمایت کر دی
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع بینی گانٹز نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کو امریکا کے "مخصوص ہتھیار" ... مشرق وسطی -
سوڈان اور اسرائیل میں تعلقات سے خطے کی سلامتی مستحکم ہوگی:امریکا
امریکا نے کہا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے نتیجے میں خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے افریقی ... بين الاقوامى -
اسرائیل کا پہلا سرکاری وفدامن معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے لیے سوڈان کا دورہ کرے گا
اسرائیل کا ایک اعلیٰ سرکاری وفد آیندہ چند روز میں سوڈان کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی غرض سے خرطوم کا دورہ ... مشرق وسطی