خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف نے حوثیوں کی جانب سے دھماکا خیز ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہنے کی مذمت کی ہے۔
بدھ کی شب جاری بیان میں الحجرف نے باور کرایا کہ سعودی عرب پر کیے جانے والے یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور روایتوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ حملے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے امن اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
الحجرف کے مطابق تعاون کونسل کے ممالک کا امن و استحکام کلّی طور پر جزو لا ینفک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے امن و استحکام کی حفاظت کے واسطے جو اقدامات کر رہا ہے خلیج تعاون کونسل ان تمام اقدامات کی تائید کرتی ہے اور اس حوالے سے مملکت کے ساتھ کھڑی ہے۔
کونسل کے سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کی جانب سے خطے کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کی مسلسل کوششوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے بدھ کو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور چھ مسلح ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جب کہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔
-
ہمارا اور سعودی عرب کا امن "جزو لا ینفک" ہے: امارات
متحدہ عرب امارات نے ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں شہری علاقوں کو 6 ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششوں کی پر زور ... مشرق وسطی -
’’میدان جنگ میں شکست پر مایوس حوثی سعودی اہداف پر حملے تیز کر رہے ہیں‘‘
ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے ’’مارب اور الجوف کے میدان جنگ میں پہنچنے والے بھاری نقصان کی وجہ سے پیدا ہونے والی قابل رحم مایوسی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں دراندازی کرکے آگ لگانے میں ملوث 3 غیرملکی شرپسند گرفتار
سعودی عرب کی پولیس نے جنوبی علاقے عسیر میں سرحد پار سے دراندازی کرکےوسیع پیمانے پر آگ لگانے میں ملوث تین ایتھوپیائی باشندوں کو گرفتارکیا ہے۔العربیہ ... بين الاقوامى