سعودی عرب کی پولیس نے جنوبی علاقے عسیر میں سرحد پار سے دراندازی کرکےوسیع پیمانے پر آگ لگانے میں ملوث تین ایتھوپیائی باشندوں کو گرفتارکیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غیرملکی شرپسندوں نے عسیر کی تنومہ گورنری میں گھس کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 47 لاکھ مربع میٹر کے علاقے پر آگ بھڑک اٹھی اور بڑے پیمانے پر جنگی جڑی بوٹیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگانے والے ملزمان کی نشاندہی اور شناخت کے بعد ان کے خلاف کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصرسے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور سرحدی دراندازی اور تخریب کاری کی کارروائیوںپر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
-
سعودی عرب:تنومہ میں آتش زدگی،شہری دفاع کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں واقع شہر تنومہ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔سعودی نظامت عامہ برائے شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: الجنادریہ میں خیموں میں آتش زدگی کی تحقیقات شروع
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں الجنادریہ کے مقام پر خیموں اور دکانوں میں لگنے والی پراسرار آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ شہری دفاع نے آتش زدگی کے واقعے ... بين الاقوامى -
ریاض : جیل میں آتش زدگی کے حادثے میں 3 قیدی جاں بحق اور 21 زخمی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الملز جیل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 قیدی جاں بحق جب کہ 21 زخمی ہو گئے۔ جیلوں کے جنرل ڈائرکٹریٹ کے سرکاری ... مشرق وسطی