.

سعودی فیشن ماڈل کی نیویارک فیشن ویک میں‌ چرچے، وزیر ثقافت کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک نوجوان فیشن ماڈل لولو المہنا ابا الخیل کی نیویارک میں ایک فیشن شو میں شرکت نے دھوم مچا دی۔ دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان نے سعودی فیشن ماڈل کی فیشن ویک میں شرکت پراس کی تحسین کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹ میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ نے 'ویل ڈن لولو مہنا' کے الفاظ سے اس کی فیشن ماڈلنگ کی تحسین کی۔

لولو مہنا ابا الخلیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ مملکت کے وزیر ثقافت نے ان کے پیشہ وارانہ کام کی تحسین کی۔

انہوں نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مُجھے سعودی وزیر ثقافت کی جانب سے نیویارک فیشن ویک 2020 میں حصہ لینے پران کے تبصرے پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ لولو مہنا ابا الخیل کی پیدائش سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی ہے۔ اس نے آسٹریلیا میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کی۔ اس نے اپنے کیریئرکا آغاز عبایہ اور دیگر باوقار ملبوسات کی نمائش سے کیا اور اس کے بعد جیکٹس اور دیگر ملبوسات کی بھی نمائش کی۔

ابا الخیل اب تک نیویارک میں بین الاقوامی سطح‌ کی 8 بین الاقوامی فیشن پریزنٹیشنز میں‌ حصہ لیا۔