کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر عمرہ مناسک کی ادائی پر عاید کردہ عارضی پابندی کے خاتمے کا تیسرا مرحلہ کل یکم نومبر بہ روز اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کل اتوار سے شروع ہوگی اور مختلف ملکوںسے عمرہ زائرین کو لے کرمتعدد پروازیں جدہ پہنچیں گی۔
سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کا شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا جائے گا۔ جہاں پر کرونا کی وبا کی روک تھام کے پیش نظر اور اللہ کے مہمانوں کی صحت و سلامتی کے لیے سخت ایس اوپیز وضع کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب میںعمرہ زائرین کی آمد سے لے کر ان کی واپسی تک تمام مراحل جن میں ہوائی اڈے پر اترنے، بسوں کے ذریعے حرم قدسی کی طرف روانگی، چیکنگ پوائنٹس سے گذرنے، عمرہ مناسک کی ادائیگی اور واپسی تک کے مرحلے شامل ہیں میں ان کی صحت یقینی بنانے کے لیے سخت ایس اویپز وضع کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے عمرہ کی رجسٹریشن کے لیے'اعتمرنا' ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے معتمرین کے مسجد حرام میں داخلے اور نمازیوں کی آمد ورفت کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت کے ایس اوپیز بھی واضح کیے گئے ہیں۔
-
مکہ معظمہ میں 1800 ہوٹل عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار
عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کے صحت پروٹوکول کی تفصیلات مشرق وسطی -
عمرہ زائرین کے لیے حرم مکی میں 5 ہزار برقی گاڑیاں اور وہیل چئیرز تیار
سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہی مساعی جمیلہ کے ضمن ... بين الاقوامى -
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کے لیے کونسی شرائط پورا کرنا لازم ہو گا؟
سعودی کمپنی عمرہ پیکج میں طے کردہ خدمات کی فراہمی کی نگرانی کرے گی بين الاقوامى