سعودی عرب کے صوبے ریاض میں پولیس کے معاون میڈیا ترجمان خالد الکریدیس نے انکشاف کیا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 13 لاکھ ریال (نقد) کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کوشش مملکت میں مقیم مصری شہریت کے حامل ایک شخص کی جانب سے کی گئی۔
بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ اس شخص کا تعلق 5 غیر ملکی مقیمین کے ایک گروہ سے ہے۔ ان پانچ افراد میں تین مصری اور دو شامی باشندے ہیں۔ مذکورہ افراد کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔
گروہ نے نامعلوم ذرائع سے مالی رقوم جمع کیں اور پھر 10 تجارتی اداروں کے نام پر موجود بینک کھاتوں کے ذریعے رقوم کو سعودی عرب سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کی۔ مذکورہ تجارتی ادارے سعودی شہریوں کی ملکیت ہیں۔ اس کارروائی کے مقابل یہ گروہ اپنے کمیشن کا تقاضا کرتا تھا۔
تفتیش کے نتیجے میں اس گروہ کی جائے رہائش سے 4,785,413 ریال برآمد ہوئے جن کا ذریعہ نامعلوم ہے۔ ان کے علاوہ مالی رقوم جمع کرانے کی رسیدیں بھی ملیں۔ گروہ کے تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز ہو گیا ہے۔
-
بدحواس شخص نے تیز رفتار گاڑی المسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی
سعودی عرب میں حکام نے المسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کے سیاحتی علاقے العلا میں سیاحتی سرگرمیاں بحال
سعودی عرب کے سیاحتی اور تاریخی مقامات سے بھرپور علاقے العلا میں وسیع پیمانے پر سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ... بين الاقوامى -
سعودی فیشن ماڈل کی نیویارک فیشن ویک میں چرچے، وزیر ثقافت کی تحسین
سعودی عرب کی ایک نوجوان فیشن ماڈل لولو المہنا ابا الخیل کی نیویارک میں ایک فیشن شو میں شرکت نے دھوم مچا دی۔ دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ ... بين الاقوامى