سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی و کنٹرول کمیشن کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ کمیشن نے 123 فوج داری کیسز کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ان کیسز میں کمیشن کے ایک حاضر سروس ملازم اور ایک بلدیہ میں انسداد دست اندازی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین، ایک شہری کی طرف سے بلدیہ کے ملازم کو نوازنے جیسے کیسز نمایاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے کیس میں وزارت انصاف کی مدد سےغیر مجاز طریقے سے جاری کردہ دو بنک چیکوں کی منسوخی شامل ہے جو 169.233.000 مربع میٹر رقبے کے عوض جاری کیے گئے تھے۔ اس کیس میں ایک سابق جج، شوریٰ کونسل کے ایک رکن، ایک گورنری کے سابق سیکرٹری، ایک وکیل اورتین دوسرے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
40 کروڑ ریال کی بدعنوانی کیس
اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق تیسرے کیس میں ایک محکمے کے سابق افسر اور ایک غیر ملکی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر مبینہ طور پر چالیس کروڑ ریال کی رقم کمپنی کے فائدے کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے اور مارکیٹ ریٹ سے ہٹ کر مملکت میں جائیدادوں کی خریدو فروخت کا الزام ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوتھے کیس میں محکمہ تعلیم کے ایک افسر اور ایک عدالتی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر ملی بھگت سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
پانچویں کیس میں پراسیکیوٹر جنرل کے دو ارکان اور وزارت تجارت کے ایک ملازم کے علاوہ دو عام شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر پراسیکیوٹر جنرل کے ہاں منظور شدہ کیس کو ختم کرنے کے لیے رشوت کے طور پر 53000000 ریال کی رقم کا لین دین شامل ہے۔
چھٹے کیس میں بریگیڈیئر اور کرنل کے عہدے کے دو فوجی افسروں پر بھاری رقوم غیر مجاز طریقے سے معاف کرنے کا الزام ہے۔
ساتویں کیس میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں غیرقانونی طریقےسے تبدیل کرنے اور 14 لاکھ ریال کی رقم خورد برد کرنے اور ایک دوسرے کیس میں انہی ملزمان پر 1400000 ریال کی رقم ایک ماہ کے اندر غبن کرنے کا الزام ہے۔
-
سعودی عرب :اینٹی کرپشن کمیشن نے 50 ملین ریال کی بدعنوانی کی تفصیلات جاری کر دیں
سعودی عرب میں کنٹرول اور انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے کرپشن سے متعلق فوج داری نوعیت کے 227 کیسز نمٹانے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اینٹی کرپشن کمیشن ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : اینٹی کرپشن اتھارٹی کے تحت 218 فوجداری کیسز کا اندراج
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی "نزاہہ" کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے کہ اتھارٹی نے گذشتہ عرصے کے دوران 218 مجرمانہ کیسوں ... مشرق وسطی -
سعودی وزارت داخلہ کا سابق افسر میگا کرپشن اسکینڈل میں اشتہاری قرار
مفرور ملزم سعد الجبری پر 11 ارب ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے مشرق وسطی