سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اموات اور تشویش ناک کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے اور کووِڈ-19 کے یومیہ تشویش ناک کیس بھی کم ہوتے جارہے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ مملکت بھر میں عوام کی جانب سے کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی وجہ سے یومیہ کیسوں کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

ترجمان نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے والے تجارتی مراکز کی نشان دہی کریں تاکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے۔

سعودی وزارت صحت نے 14 اکتوبر کے بعد سے کووِڈ-19کے 500 سے کم یومیہ کیسوں کی اطلاع دی ہے اور گذشتہ چند ہفتوں سے اس مہلک وائرس کے مریضوں کی یومیہ 30 سے کم اموات ہورہی ہیں۔

سعودی عرب نے اب تک کرونا وائرس کے 347656 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان میں سے 5420 مریض وفات پاچکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے 8000 فعال کیس ہیں۔ان میں صرف 771 کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں