ہوائی اڈے پر خواتین سے توہین آمیز سلوک، قطر سے مفصل رپورٹ کے منتظر ہیں: آسٹریلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گذشتہ ہفتے قطر کے دوحا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 13 خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر توہین آمیز سلوک کے خلاف آسٹریلیا نے قطری‌ حکومت سے اس واقعے کی جمع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق کل ہفتے کے روز آسٹریلیا کی خاتون وزیر خارجہ ماریس پائن نے سڈنی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت ہوائی اڈے پر خواتین کے ساتھ بدسلوک کے واقعے کی تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے تاہم ہمیں بھی تک اس واقعے کی مفصل رپورٹ نہیں ملی۔ ہمیں مکمل اور مفصل رپورٹ کا انتظار ہے۔

Advertisement

انہوں نے آسٹریلیا کی لیبر پارٹی پر زور دیا کہ قطر کے حمد ہوائی اڈے پر بدسلوکی سے متاثرہ خواتین کی مدد کرے۔

آسٹریلوی وزیرخارجہ نے بتایا کہ ان کے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے واقعے پر معذرت کی ہے اور آئندہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دوحا سے سڈنی کے لیے روانہ ہونے پرواز میں سوار خواتین کے ساتھ شرمناک سلوک اور نا مناسب برتاو کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کے باوجود ابھی تک یہ واضح‌ نہیں‌ ہو سکا کہ آیا ان لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ دوحا آئندہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائے۔

متاثرین خواتین کو معاوضہ ادا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں پائن کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ قطری حکومت کا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ قطری حکومت اسے کس طرح ڈیل کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز میری اپنے قطری ہم منصب سے بات ہوئی ہے۔ انہوں‌ نے ہوائی اڈے پر خواتین سے بدسلوکی پر معذرت کی ہے اور اس حوالے سے سخت اقدامات کی بھی یقین دہائی کرائی ہے تاکہ دوبارہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں