انڈونیشیا میں سعودی سفیر کی عمرہ زائرین سے الوداعی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمہوریہ انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر عصام الثقفی نے جکارتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی عرب عمرہ کی سعادت کے لیے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہوائی اڈے پر عمرہ زائرین اور سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی کرونا کی وبا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین کے سفیر عصام الثقافی نے بتایا کہ انہوں‌نے حجاز مقدس عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے رخصت ہونے والے انڈونیشی عازمین عمرہ سے الوداعی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے موقعے پر تمام عازمین عمرہ نے کرونا وبا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کر

indonesia saudi ambassador met a Pilgrims at airport

رکھے تھے۔

انہوں‌نے بتایا کہ انڈونیشیا سے 224 عمرہ زائرین تیسرے عمرہ کے تیسرے مرحلے کے موقعے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کا اگلا پڑاو جدہ کا شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جب کہ وہ مختصر دورانیے کے عمرہ کے دوران 10 دن تک مملکت میں قیام کریں گے۔ ان دنوں‌ میں وہ عمرہ کے مناسک کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد نبویﷺ اور روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں