سعودی شہری کی طلوع ماہتاب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر اور بلاگر نے جدید کیمرے کی مدد سے چاند کے طلوع ہونے کے دلفریب مناظر پر مشتمل ویویڈ تیار کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرف پھیل گئی اور اسے بڑے پیمانے پر لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔ ویڈیو میں پورے چاند کو طلوع ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو گرافر حسن ھروبی نے بتایا کہ اس نے جنوب مغربی سعودی عرب کے علاقے جبال ھروب میں اپنے گھر کی بالکونی میں کیمرہ نصب کر رکھا تھا۔ کیمرے کا رخ چاند کے طلوع ہونے کے مقام کی طرف تھا۔ کیمرے نے چاند کے طلوع ہونے کے منظر کو محفوظ کر لیا۔ کیمرے میں مکمل چاند کو طلوع ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ھروبی نے بتایا کہ اس نے یہ منظر اذان مغرب کے وقت کیمرے میں محفوظ کیا۔ اس نے منظر محفوظ بنانے کے لیے زوم تکینک استعمال کی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ھروبی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مناظر کی ویڈیوز بنانے کے لیے جہاں اعلیٰ معیار کے کیمرے کی ضرورت ہوتی ہے وہیں کیمرہ مین کی مہارت بھی اہمیت کی حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں