امریکا کے شمال مشرق میں واقع ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں Dixville Notch میں پیر اور منگل کی درمیانی شب صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جانے کا آغاز ہو گیا۔ گاؤں کی آبادی صرف 12 افراد پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ 1960ء سے کینیڈا کی سرحد کے نزدیک واقع مذکورہ گاؤں میں سب سے پہلے ووٹ ڈالے جانے کی روایت برقرار ہے۔ اسی گاؤں کے پڑوس میں واقع میلسفیلڈ گاؤں میں بھی نصف شب سے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔ امریکا میں مشرقی ساحل کے علاقوں میں اکثر پولنگ مراکز منگل کی صبح 6 یا 7 بجے کھلیں گے۔
ڈکس وِل نوچ گاؤں میں اب تک پڑنے والے پانچوں ووٹ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے حاصل کیے۔
سال 2016ء میں گذشتہ انتخابات کے موقع پر اس گاؤں کے ووٹرز نے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو منتخب کیا تھا اگرچہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مجموعی طور پر انتخابات میں فاتح ٹھہرے۔
-
امریکا: صرف 7 میڈیا اداروں کو صدارتی انتخابات میں جیتنے والے کا اعلان کرنے کی اجازت
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات 2020ء کے نتائج کے حوالے سے جیتنے والے امیدوار کا نام سرکاری ... بين الاقوامى -
امریکا: ڈیموکریٹک پارٹی کے اعلی ذمے دار کی الہان عمر پر کڑی تنقید
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن اور زراعتی کمیٹی کے سربراہ کولن پیٹرسن نے ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگرس الہان عمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ... بين الاقوامى -
ٹرمپ انتظامیہ کی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر نئی پابندیوں کی منصوبہ بندی: امریکی اخبار
امریکی اخبار Wall Street Journal کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 3 نومبر کو مقررہ صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے ... بين الاقوامى -
روس اور ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں: امریکی انٹیلی جنس
امریکی ڈائریکٹر برائے نیشنل انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور ایران نے امریکا میں رائے دہندگان کے اندراجات سے متعلق معلومات حاصل ... بين الاقوامى