امریکا: صرف 7 میڈیا اداروں کو صدارتی انتخابات میں جیتنے والے کا اعلان کرنے کی اجازت
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات 2020ء کے نتائج کے حوالے سے جیتنے والے امیدوار کا نام سرکاری طور پر اعلان کرنے کے سلسلے میں صرف 7 میڈیا پلیٹ فارمز پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔
اس فہرست میں چھ چینلز ABC News،CNN ،CBS News ،Decision Desk HQ ،Fox News اور NBC News کے علاوہ ایک نیوز ایجنسیAP شامل ہے۔
ٹویٹر نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ اس بات کا مطالبہ کرے گا کہ یا تو ریاست میں انتخابی ذمے داران یا پھر ذرائع ابلاغ کے جن سرکاری قومی اداروں کو نتائج کے اعلان کی اجازت دی گئی ہے، وہ ٹویٹس پر نتائج جاری ہونے سے قبل جیتنے والے امیدوار کا اعلان کریں۔
اگر ٹویٹر پر کسی رپورٹر یا صارف نے منتخب ذرائع میں سے کسی کا حوالہ دیے بغیر نتائج کے حوالے سے ٹویٹ کی تو اس ٹویٹ کو بلاک کر دیا جائے گا۔
انگریزی ویب سائٹ ایکسیوس نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے مقرب لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ابتدائی گنتی کے دوران ان کی "برتری" ظاہر ہو گئی تو وہ منگل کی شب ہی اپنی جیت کا اعلان کر دیں گے۔
رواں برس صدارتی انتخابات کی غیر معمولی نوعیت کے پیش نظر ٹکنالوجی کے پلیٹ فارمز نے انتخابات کی رات جیت کے جلد اعلانات کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا ایک مجموعہ لاگو کیا ہے۔
-
ٹرمپ کی جیت کی صورت میں وائٹ ہاؤس پر دھاوا بولا جا سکتا ہے : امریکی تزویر کار
امریکا میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب آنے کے ساتھ ہی تزویر کاروں نے تشویش ناک منظر نامے پیش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان میں نمایاں ترین منظر نامہ ڈونلڈ ... بين الاقوامى -
ایمی کونی بیرٹ کی بطور سپریم کورٹ جج توثیق تاریخی دن ہے: ٹرمپ
امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لیے ایمی کونی بیرٹ کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔ پیر کی شب سینیٹ میں ایمی کونی کی ... بين الاقوامى -
امریکاانتخابات: صدر نے’’ٹرمپ نامی شخص‘‘کو فلوریڈا میں ووٹ ڈال دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست فلوریڈا میں واقع کاؤنٹی ویسٹ پام بیچ میں قبل ازوقت اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔ ... بين الاقوامى