حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے منگل کے روز کرونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔

انھوں نے ٹویٹر پر خود اس امر کی اطلاع دی ہے اور لکھا ہے کہ ’’ہم ہر کسی کا تحفظ اور اچھی صحت چاہتے ہیں۔ہمیں اپنی ٹیموں پر فخر ہے کہ انھوں نے یو اے ای میں ویکسین کی دستیابی کے لیے ان تھک کام کیا ہے۔یو اے ای میں مستقبل ہمیشہ بہتر رہے گا۔‘‘

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم بھی ہیں۔

یو اے ای میں چین کی دوا ساز کمپنی سینوفارم کی تیارکردہ ویکسین کا تیسرے مرحلے میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔

گذشتہ ماہ یو اے ای کی حکومت نے اس ویکسین کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں محاذ اوّل پر کام کرنے والے طبّی عملہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لگانے کی منظوری دی تھی۔

اب تک یو اے ای کے وزیر صحت سمیت دسیوں اعلیٰ عہدے داروں کو یہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

اماراتی حکومت نے بچّوں ، ضعیف العمر افراد ،حاملہ خواتین اور دائمی مریضوں سے کہا ہے کہ وہ تحفظِ صحت کے لیے اس ویکسین کو لگوائیں۔اس نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ان چاروں میں سے کسی زمرے میں شامل افراد کو مفت میں ویکسین لگائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں