سعودی ارامکو کمپنی: تیسری سہ ماہی کا منافع 45% کم ہو کر 44 ارب ریال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو کے 2020ء کی تیسری سہ ماہی کا منافع 44.2 ارب ریال رہا۔ یہ گذشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو حاصل ہونے والے منافع 79.8 ارب ریال کے مقابلے میں 44.6% کم ہے۔ البتہ رواں سال تیسری سہ ماہی کا منافع دوسری سہ ماہی کے منافع سے 79.6% زیادہ رہا۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 24.6 ارب ریال تھا۔

رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ارامکو کمپنی کا خالص منافع 131.3 ارب ریال رہا جو گذشتہ ماہ اسی عرصے کے دوران ہونے والے خالص منافع 255.7 ارب ریال سے 48.6% کم ہے۔

Advertisement

ارامکو کمپنی کے مطابق اس کے منافع میں کمی کا بنیادی سبب خام تیل کی قیمتوں اور اس کی فروخت کے حجم میں کمی ،،، اور آئل ریفائننگ اور کیمیکلز کے کاروبار میں منافع کا کمزور مارجن ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں