سعودی عرب: انسانی حقوق کمیشن کا "میراث اور عورت کا حق "کے زیرِ عنوان مباحثہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن 2030 منصوبے اور خواتین کے حقوق کی پاسداری کے عہد کے تحت انسانی حقوق کمیشن نے پیر کے روز "میراث اور عورت کا شرعی حق" کے عنوان سے ایک مباحثے کا انعقاد کیا۔

مباحثے کی صدارت انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد العواد نے کی۔ علاوہ ازیں متعدد شرعی اور قانونی ماہرین نے مباحثے میں شرکت۔ اس کا مقصد ایسے حلوں کو زیر غور لانا ہے جن کے ذریعے عورت کو شرعی میراث میں اس کے حق کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر العواد نے باور کرایا کہ اس سیشن کا مقصد عورت کی شرعی میراث کے حق کی حفاظت کرنا ہے اور ایسی سفارشات پیش کرنا ہے جن سے معاشرے میں میراث کے حوالے سے عورت کے شرعی، سماجی اور انتظامی حق کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیشن میں عورت کو میراث سے محروم کرنے کی صورتیں زیر بحث آئیں۔ ان کے علاوہ اس نوعیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا زیادہ شکار ہونے والے خواتین کے طبقے کا جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی ان وجوہات پر بھی گور کیا گیا جن کے سبب خواتین میراث میں اپنے حقوق سے دست بردار ہو جاتی ہیں۔

العواد نے باور کرایا کہ ان کا کمیشن مملکت میں بنا کسی استثنا انسانی حقوق کے تمام پہلوؤں پر کام کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں