پیر کی شام جاری کردہ ایک ویڈیو میں وسطی ویانا میں واقع ایک عبادت گاہ میں فائرنگ کے مناظر کو دکھایا گیا۔ ویڈیو میں حملہ آور کی لاش اور حملے میں قتل ہونے والے ایک دوسرے شخص کی لاش کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جائے وقوعہ پر ایک زخمی شخص کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ شام آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک عبادت خانے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ آسٹریا کے میڈیا نے وزارت داخلہ کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک مارا گیا تھا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا تھا۔
شاهد | صور تظهر إطلاق النار بالقرب من كنيس يهودي وسط #فيينا #النمسا#العربية pic.twitter.com/sXmtHSoJK8
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) November 2, 2020
فائرنگ سے ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوا۔ایک عینی شاہد نے ٹیلی ویژن چینل کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس نے دیکھا کہ ایک شخص مشین گن چلا رہا ہے اور وہ اندھا دھند ہرطرف فائرنگ کر رہا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورحملہ آور پر جوابی فائرنگ کی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے کم سے کم 50 گولیاں چلائیں۔
صورة لجثة أحد منفذي هجوم #فيينا #النمسا#العربية pic.twitter.com/oXkkweKzP2
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) November 2, 2020
آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نیہامر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ویانا کے وسط میں فائرنگ ایک دہشت گرد حملہ تھا اور اسے متعدد افراد نے انجام دیا تھا۔