امریکا: فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکی حلقے صدارتی انتخابات کے نتائج شمار کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منگل کو لاس ویگاس کے نزدیک واقع شہر ہینڈرسن میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پیش آیا۔ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو اسے وہاں فائرنگ سے زخمی دو افراد اور ایک مسلح شخص ملا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے مذکورہ افراد دونوں افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس نے مسلح شخص کے ساتھ رابطے کی کوشش کی مگر وہ اسے ہھتیار پھینک دینے پر قائل نہیں کر سکی۔ اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

Advertisement

مقامی پولیس کے سربراہ نے واقعے کے اختتام کے بعد 4 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان میں مشتبہ مسلح شخص بھی شامل ہے جو پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ علاوہ ازیں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں