امریکا میں صدارتی انتخابات کے ڈیموکریٹک امیدوار جو بایئڈن نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نتائج کے سامنے آنے تک صبر سے کام لیں۔ تاہم انہوں نے باور کرایا کہ وہ جیت کے قریب ہیں۔
بائیڈن ڈیلاویئر ریاست میں اپنے سپورٹرز سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کہ نتائج کا کل یا پرسوں تک ہو جائے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ نے جواب میں دیر نہ لگائی اور حسب عادت ٹویٹر پر یہ بیان دیا کہ "ہم بھرپور طریقے سے برتری کے حامل ہیں اور ڈیموکریٹس کو انتخابات چوری نہیں کرنے دیں گے"۔
ٹرمپ نے ایک بڑی کامیابی کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج شام خطاب کریں گے۔
جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ڈیموکریٹک امیدوار امریکیوں اور اپنے ووٹرز سے خطاب کریں گے۔
توقع ہے کہ غیر معمولی حالات میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہوں گے۔ اس مرتبہ کروڑوں افراد نے قبل از وقت یا ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس پر ریپبلکن پارٹی کے کیمپ میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ریپبلکنز بارہا ای میل کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
-
ڈیموکریٹس انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا الزام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات چوری کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ "ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں ... بين الاقوامى -
امریکا: فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک
امریکا میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکی حلقے ... بين الاقوامى -
صدارتی انتخابات کے نتائج مرضی کے برعکس آنے پر نینسی پیلوسی کی دھمکی
امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ دوسری طرف ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون لیڈر اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے خاموشی توڑتے ... بين الاقوامى