ڈیموکریٹس انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات چوری کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ "ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے"۔

ٹویٹر پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ پولنگ مراکز کے بعد ہونے کے بعد ووٹ ڈالنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ایک بڑی کامیابی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آج بدھ کی شام وہ اپنے ووٹروں اور حامیوں سے خطاب کریں گے۔

Advertisement

ٹویٹر ویب سائٹ نے صدر ٹرمپ کی اس ٹویٹ کے ساتھ تنبیہی علامت وضع کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے بنا کسی ثبوت کے ڈیموکریٹس پر جعل سازی کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹویٹر نے ٹرمپ کی ٹویٹ کے نیچے لکھا ہے کہ اس ٹویٹ کے متن میں بعض یا تمام مواد مشکوک نوعیت کا ہے اور یہ انتخابات میں شرکت کے حوالے سے گمراہ کن ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے مذکورہ الزام جو بائڈن کے Delaware ریاست میں اپنے حامیوں سے خطاب کے چند منٹ بعد سامنے آیا ہے۔ اس خطاب میں بائڈن نے باور کرایا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں جیتنے والے کا تعین ووٹرز کریں گے نہ کہ ٹرمپ یا وہ (بائڈن) !

ڈیموکریٹک امیدوار بائڈن نے مزید کہا کہ انتخابات کے نتائج جمعرات کی صبح یا اس کے بعد ہی جانے جا سکیں گے تاہم انہوں نے اپنی جیت کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اب تک سامنے آنے والے نتائج میں الیکٹورل کالج میں بائڈن نے 223 اور ٹرمپ نے 212 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

صدارتی انتخابات جیتنے کے واسطے امیدوار کو الیکٹورل کالج کے کُل 538 ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا لازم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں