.

امریکی صدارتی انتخابات، جو بائیڈن فتح کے قریب تر

ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح کے لئے 50 سے زائد لیکٹورل ووٹوں کی ضرورت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن جیت کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔جو بائیڈن کو وسکانسن اور مشی گن کی ریاستوں میں کامیابی کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 264 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس [اے پی] کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک کی گنتی کے مطابق 214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوسکے ہیں۔ امریکی 50 ریاستوں میں 538 الیکٹورل ووٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے لئے امیدوار کو 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ بائیڈن کو اب تک عام ووٹوں کے حساب سے بھی ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جو بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان 27 لاکھ ووٹوں کا فرق موجود ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016ء کے انتخابات میں الیکٹورل ووٹ کی بنیاد پر فتح حاصل کی تھی۔ انہیں اس وقت اپنی حریف ہلیری کلنٹن سے عام ووٹوں میں 30 لاکھ ووٹ کم ڈالے گئے تھے۔

اس وقت امریکی ریاستوں جارجیا، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پینسلوانیا اور الاسکا کے نتائج کا انتظار کیا جار ہا ہے۔