سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حکام نے مملکت میں بیرون ملک سے بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسداد منشیات پولیس اور دیگر حکام نے تین الگ الگ کارروائیوں میں یمن کے راستے سعودی عرب چرس اور 'ایم فیٹامن' کی بھاری مقدار قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ مقامی اور غیرملکیوں سمیت 13 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے 2.496.950 ایم فٹامین گولیاں اور 229 گلوم گرام چرس قبضے میں لے کر مملکت میں اسمگلنگ کی خطرناک سازش ناکام بنا دی۔ پولیس نے مجموعی طور پر 13 اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے 7 سعودی، پانچ یمنی اور ایک دوسرے ملک کا پناہ گزین شامل ہے۔
پولیس نے نہ صرف منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ہے بلکہ اسمگلروں کا ایک نیٹ ورک بھی بری طرح کچل ڈالا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ تین سیکیورٹی کارروائیوں میں پولیس افسران نے ریاض شہر میں ایک مجرم سیل کا پتا چلانے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار اور ان کے قبضے سے 2,014,940 ایم فیٹا مین منشیات کی گولیاں برآمد کیں۔
دوسری کارروائی جدہ کے گورنری میں ایک کارروائی کے دوران ایک غیرملکی پناہ گزین کو قبضے میں لے کر اس کے قبضے سے 482،000 ایمفیٹامین نشہ آور گولیاں قبضے میں لی گئیں۔
تیسری کارروائی عسیر کے علاقے میں کی گئی جہاں مچھلیوں کے ایک کنٹینر میں یمن سے منشیات کی بھاری مقدار سعودی عرب لانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے اس کارروائی میں ملوث سات یمنی اور دو مقامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب کے سرمایہ کاری فنڈ نے بھارتی ریلائنس ریٹیل کے 2۰04فی صدحصص خرید کرلیے
سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) نے بھارت کی ریلائنس ریٹیل وینچورز لمیٹڈ کے 2۰04 فی صد حصص خرید کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نے بھارتی فرم ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: الدرعیہ بین الاقوامی آرٹ پلیٹ فارم پرکام کا باقاعدہ آغاز
سعودی عرب کی الدرعیہ گورنری میں 'الدرعیہ آرٹ پروگرام' کے سنہ 2022ء میںباقاعدہ افتتاح سے قبل تعمیراتی اور ترقیاتی سرگومیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب:مارچ 2021ء سے کفالہ نظام میں اصلاحات،غیرملکی ورکروں پرپابندیاں نرم کرنے کااعلان
سعودی عرب نے غیرملکی ورکروں پر عاید میعادی ملازمت کی پابندیوں کو نرم کرنے اور ملک میں عشروں سے نافذ کفالہ نظام میں بہتری لانے کے لیے لیبر اصلاحات کا ... بين الاقوامى