سعودی عرب: حائل میں "الفنخاء کھجور میلہ" جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے صوبے حائل میں "تمور الفنخاء" کے نام سے کھجوروں کا میلہ جاری ہے۔ الکہفہ شہر میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ اس میلے کا تیسرا ایڈیشن ہے۔

میلے کو الکہفہ شہر میں سیاحتی، زراعتی اور اقتصادی حوالے سے نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ میلے کی سرگرمیوں کے دوران کھجوروں اور اس سے بنی مصنوعات کو پر کشش اور خوب صورت انداز سے پیک کر کے عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

میلے میں الکہفہ کی منڈی کی بہترین اور اعلی معیار کی کھجوریں رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر صحت و صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ "الفنخاء" کی کھجور مارکیٹ الکہفہ شہر میں سرمایہ کاری کے سیکٹر کو تقویت بخشتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں