سعودی عرب: مکہ اور مدینہ سمیت مختلف صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مملکت کے مختلف صوبوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ ان صوبوں میں حائل، شمالی سرحد، الجوف، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، جازان ، عسیر اور الباحہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آج بحر احمر پر ہوا کی حرکت جنوب سے جنوب مشرق کی جانب ہو گی اور اس کی رفتار 16 سے 42 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ اس دوران سمندر کی موجیں ایک سے دو میٹر بلند رہیں گی۔ علاوہ ازیں خلیج عربی میں ہوا کی حرکت جنوب مشرق سے جنوب کی جانب ہو گی اور اس کی رفتار 14 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ اس دوران سمندر کی موجیں نصف سے ڈیڑھ میٹر بلند رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں