امریکا کی نو منتخب خاتون نائب صدر کمالا ہیرس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کا بطور صدر انتخاب "امریکا کے لیے ایک نئے دن کی حیثیت رکھتا ہے"۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو اپنے حامیوں کے سامنے جیت کا اعلان کرتے ہوئے خطاب میں کہی۔
کمالا نے زور دیا کہ نو منتخب صدر ملک کے زخم مندمل کرنے پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بایئڈن اس بات کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ ملک کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کر دیں"۔
کمالا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ اس منصب (نائب صدر) تک پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ تاہم انہوں نے باور کرایا کہ وہ اس حوالے سے آخری خاتون نہیں ہوں گی۔
کمالا نے اپنے خطاب میں امریکی خواتین کو سلام پیش کیا جنہوں نے کمالا کے لیے نائب صدر کے منصب تک پہنچنے کے واسطے راہ ہموار کی۔
-
امریکا کی نئی خاتون اول جِل بائیڈن سے ملیے
امریکا میں جو بائیڈن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ان کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن وائٹ ہائوس کی نئی مہمان اور خاتون اول بننے والی ہیں۔ گذشتہ کئی ... بين الاقوامى -
بھاری بھرکم تنخواہ، سینما، سپا، نئے امریکی صدر کو اور کیا کیا ملے گا؟
امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے جو بائیڈن اب وائٹ ہائوس کے نئے مہمان بنیں گے۔ ایک امریکی صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کو نہ صرف ... ایڈیٹر کی پسند -
میں تمام امریکیوں کا صدر ہوں گا: جو بائیڈن
امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکیوں کو متحد کریں گے اور ملک میں دراڑ کو بھرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بات ... بين الاقوامى