معجزہ: شکاری کے حلق سے زندہ مچھلی برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ایک ماہی گیرکی سانس کی نالی میں گھسی مچھلی زندہ نکال لی گئی ہے تاہم ماہی گیر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی مصر میں بنی سویف گورنری میں پیش آیا جہاں ایک ماہی گیر کو سانس کی شدید دشواری اور تکلیف میں اسپتال لایا گیا۔

ڈاکٹروں کے معائنہ کرنے پر پتا چلا کہ مریض کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ انہوں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے مریض کی سانس کی نالی میں گھسی مچھلی کو باہر نکالا۔ تب تک مچھلی بھی زندہ تھی۔ اگر کچھ دیر مزید اسے نہ نکالا جاتا تو مریض کے زندہ بچنے کا امکان کم تھا۔

چالیس سالہ مریض نے بتایا کہ وہ سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔ اس نے ایک مچھلی پکڑی اور دوسری کے پیچھے جانے لگا تو پکڑی مچھلی اس نے اپنے دانتوں تلے دبالی تاہم مچلی اس کے دانتوں کے نیچے سے نکل کر اس کے منہ میں اور وہاں سے سانس کی نالی میں اتر گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں