سعودی عرب میں مکہ معظمہ میں گذشتہ روز ایک کار المناک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کار دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تاہم ڈرائیور زخمی ہوگیا اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ یہ واقعہ مقدس دارالحکومت مکہ میں مقامی وقت کے مطابق شام تین بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔
بادومان نے بتایا کہ حادثہ اتناخوفناک تھاکہ کار دو حصوں میں بٹ گئی جب کہ کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ امدادی ٹیمیں جب کار کے پاس پہنچیں تو ڈرائیور زخمی حالت میں پڑا تھا جب کہ کارپرخچے اڑ چکے تھے۔ زخمی ڈرائیور کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

-
سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق
سعودی عرب کے شمالی شہر حائل میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک سعودی ... مشرق وسطی -
دبئی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک
دبئی میں الراشدیہ کے قریب عمانی بس کو حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق پاکستانی محمد شفیق کا تعلق ... مشرق وسطی -
دبئی ہوائی اڈے کے قریب چھوٹے طیارے کو حادثہ، چار افراد ہلاک
دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب سروے کے لئے استعمال کئے جانے والے ایک چھوٹے جہاز کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے کے ہواباز، معاون ہواباز ... مشرق وسطی