کرونا کی وبا کے نتیجے میں سعودی عرب میں 8 ماہ کی بندشوں اور لاک ڈائون کے بعد ایک بار پھر فرزندان توحید کو عمرہ کی ادائی اور روضہ رسول پر حاضری کا موقع مل گیا ہے۔
سعودی حکومت کی طرف سے زائرین عمرہ کی سہولت کی خاطر تمام اقدامات اور انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیرون ملک سے آئے عمرہ زائرین نے عمرہ کی ادائی کے بعد روضہ اطہر پر حاضری دی۔ اس موقع پر اہل ایمان کی خوشی اور سرشاری دیدنی تھی اور ان کے چہروں پرایمان کی روحانی کیفیات عیاں تھیں۔
اس موقعے پر حرمین انتظامیہ کی طرف سے مسجد نبوی اور روضہ رسول پر جراثیم کش اسپرے کا باقاعدگی کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔
انتظامیہ کی طرف سے مسجد نبوی کی تمام گیلریوں ، چھت، فرش، دیواروں، دروازوں، کھڑیوں اور دیگر تمام آمد ورفت کے مقامات میں ماحول دوست اور جراثیم کش مواد کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔
مسجد نبوی میں زائرین کے لیے خصوصی کوڑے دان فراہم کیے گئے اور جوتے رکھنے کے لیے ریک نصب ہیں۔ خواتین زائرین کے لیے مختص باب السلام اور باب البقیع میں 6300 لیٹر جراثیم کش مواد کا اسپرے کیا گیا۔ انہیں جوتے رکھنے کے لیے خصوصی تھیلے دیے جاتے ہیں۔ ایک دن میں 20 بار قریبا 18 ہزار خواتین میں جوتے سنبھالنے کے لیے تھیلے دیے جاتے ہیں۔
معمر اور معذور زائرین کے لیے وہیل چیئر فراہم کی جاتی ہیں جب کہ مسجد نبوی کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے 29 مشینیں مختص ہیں۔ خواتین کے لیے مختص جگہ پر1000 وہیل چیئرز رکھی گئی ہیں۔ خواتین نمازیوں کے لیے مختص مسجد کے حصے میں روزانہ 10 بار اسپرے کیا جاتا اور عطر کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔
-
عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد 4 لاکھ معتمرین کی حرم مکی میں آمد
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے کے نئے کرایوں کا اعلان
پاکستان کی قومی فضائی کمپنی نے ملک سے عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کے نئے کرائے متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ... پاكستان -
بیت اللہ کی زیارت کے لیے حجاز مقدس پہنچنے والے عمرہ زائرین خوشی سے سرشار
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے جدہ پہنچنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آمد کی تصاویر اور ویڈیوز ... مشرق وسطی