بحرین کی کابینہ نے اسرائیل کے ساتھ فضائی سروس میں دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت کی منظوری دے دی ہے۔
بحرین اور اسرائیل نے اکتوبر میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور مشترکہ اعلامیے پر دست خط کیے تھے۔تب اسرائیل اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے منامہ کا دورہ کیا تھا اوربحرینی حکام سے مختلف امور پر بات چیت کی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ نے 25 اکتوبر کو بحرین سے معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے معاہدے کی منظوری دی تھی۔بنیامین نیتن یاہو نے 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں بحرینی وزیرخارجہ عبداللطیف الزیانی کے ساتھ اس معاہدۂ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔بحرین کی کابینہ نے 19 اکتوبر کو اس کی منظوری دی تھی۔