سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن اور ان کی ساتھی نومنتخب نائب صدر کمالا ہیرس کو صدارتی انتخابات میں جیت پر اتوار کے روز مبارک باد دی ہے۔

امریکا میں گذشتہ منگل کے روز منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست سے دوچار کیا ہے اور وہ امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

جوبائیڈن کی ساتھی امیدوار کمالاہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔انھوں نے ٹرمپ کے ساتھی امیدوار مائیک پینس کو شکست سے دوچار کیا ہے۔وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام اور جنوب ایشیائی نژاد خاتون نائب صدر بھی ہیں۔

لیکن ری پبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہنوز اپنے حریف جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی صدارتی انتخابات ختم نہیں ہوئے ہیں اور وہ اب عدالتی جنگ لڑنا چاہتے ہیں جبکہ ان کے قریبی مصاحبین ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امریکی ووٹروں کے فیصلے کو تسلیم کرلیں۔ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق صدر امریکا جارج ڈبلیو بش نے جو بائیڈن کو ان کی جیت پر مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں