سعودی عرب میں‌ پاکستانی مریض کے برین ٹیومر کی کامیاب سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ڈاکٹروں نے ایک پاکستانی شہری کے دماغی ٹیومر کا انتہائی پیچیدہ علاج منفرد انداز میں کامیابی سے کر کے اپنی طبی مہارت اور صلاحیت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی کی صحت اسمبلی کی مربوط میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ ایک پاکستانی کا آپریشن کر کے ٹیومر کو نکال دیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آپریشن کےاس عمل کے دوران مریض اینستھیزیا کی حالت میں مکمل طور ہوش میں تھا۔ آپریشن کےعمل میں مریض اور ڈاکٹروں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی اور یہ بات چیت اس کی اپنی مادری زبان میں ہوئی۔

میڈیکل ٹیم نے وضاحت کی کہ ایک مریض نے دماغ میں شدید تکلیف کی شکایت کی اور بتایا کہ اسے بہت زیادہ اور طویل عرصے سے سر میں درد ہے۔ معائنے کے بعد پتا چلا کہ مریض کے دماغ میں ٹیومر ہے اور اسے آپریشن کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔ اس کے پاس موجود میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس سے دماغ کے بائیں حصے میں ٹیومر کی موجودگی کو ثابت کر رہے تھے۔

چونکہ یہ دماغی ٹیومر دماغ کے ایک ایسے حصے میں تھا جس کا تعلق انسان کی حرکت اور بول چال سے ہے۔ اس لیے مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا۔ یہ سرجری دماغی اور اعصابی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد غازی عبدہ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ جب کہ ڈاکٹر محمد سید الاھل اور ڈاکٹر اسامہ شمس نے معاونت کی۔

برین ٹیومر کی سرجری کا عمل 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران مریض کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جاتی رہی اور اس کی جسمانی نقل وحرکت چیک کی جاتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں