امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی ایرانی سرگرمیوں کو روکنے کے پابند ہیں : پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے تعامل سے خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ایسی صورت میں سخت پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔

ٹویٹر پر اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ پیغام واضح ہے۔

پومپیو نے زور دیا کہ واشنگٹن اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی ہر ایرانی سرگرمی کو روکنے کا پابند ہے۔

ایک دوسری ٹویٹ میں پومپیو نے کہا کہ ان کی توجہ اپنے یورپ اور مشرق وسطی کے آئندہ دوروں پر مرکوز ہے جہاں وہ اپنے ہم منصب عہدے داران کے ساتھ کئی اہم امور کے حوالے سے ملاقاتوں کا انعقاد کریں گے۔ ان امور میں ایران کے شرپسند رویے کا مقابلہ کرنا شامل ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی یہ ٹویٹس واشنگٹن کی جانب سے 6 کمپنیوں اور 4 شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہیں۔ ان افراد اور اداروں پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے حساس ساز و سامان خریدنے کے سلسلے میں ایک ایرانی عسکری کمپنی کو سہولیات پیش کیں۔ اس سامان میں ایرانی مواصلاتی کمپنی میں استعمال ہونے والی برقی لوازمات بھی ہیں۔ ایران کی مذکورہ عسکری کمپنی امریکا اور یورپی یونین کی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں