سعودی مساجد کے خطباء کی اخوان المسلمون کی سرگرمیوں پر سخت تنبیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مختلف مساجد کے خطباء اور علماء نے جمعہ کے خطبات میں مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کی سرگرمیوں‌ کے بارے میں‌ خبردار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق علما نے جمعہ کے اجتماعات میں عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ تفرقہ پھیلانے اور اختلافات کو ہوا دینے والے عناصر پر نظر رکھیں اور کسی کو سعودی قوم کی صفوں دراڑ ڈالنے اور حاکم وقت کے خلاف اکسانے والوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

علما کا کہنا ہے کہ عوام بیعت اور دیگر تنظیمی سرگرمیوں بالخصوص دہشت گرد اخوان المسلمون کی سرگرمیوں سے متعلق محتاط رہیں کیونکہ اخوان کی نظریات انحراف اور حکام وقت کے خلاف خروج اور بغاوت کی ترغیبات دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ مساجد کے خطبا کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف مملکت کی کبار علما کونسل نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر واضح کہا ہے کہ اخوان کا منھج اسلام کی حقیقی تعلیمات کے منافی ہے اور یہ تنظیم انتہا پسندی اور معاشرے میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں