.

مِس امریکا کا ٹائٹل پہلی مرتبہ افریقی نژاد حسینہ کے نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست ٹینیسی میں "مِس امریکا" کے مقابلہ حسن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ گریس لینڈ پیلس میں پیر کی شب ہونے والی اس تقریب میں افریقی نژاد نوجوان خاتون Asya Branch کو 2020ء کے لیے 'مس امریکا' منتخب کر لیا گیا۔ برانچ کی عمر 22 برس ہے اور وہ ریاست میسی سیپی کی ملکہ حسن کے ٹائٹل کی بھی حامل ہیں۔

مقابلے میں ریاست ایڈاہو کی ملکہ حسن کِم لائن فرسٹ رَنر اَپ اور ریاست اوکلاہاما کی ملکہ حسن ماریا جین ڈیوس سیکنڈ رَنر اَپ رہیں۔

مس امریکا منتخب ہونے پر برانچ کو جیت کا تاجPower of Positivity پہنایا گیا۔ یہ تاج دبئی کے 'معوّض جیولری ہاؤس' نے ڈیزائن کیا ہے۔ تاج میں پانچ عدد نیلے رنگ کے 'تنزانائٹ' پتھر جڑے ہیں۔ ان کے اطراف موتی لگے ہیں جن کے ساتھ یاقوت اور دیگر قیمتی پتھر بھی موجود ہیں۔