پرانے دور میں قافلوں کی گذرگاہ کی بدولت مشہور سعودی شہر کا ماضی اور حال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی 'یدمہ' گورنری کے شمالی شہر نجران کو کئی تاریخی حوالوں سے اہمیت کا حامل مقام سمجھا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی سرحد پر واقع ہونے والی کی بدولت یہ شہر پرانے دور میں قافلوں کی گذرگاہ کے طور پر مشہور تھا۔

نجران شہر الریاض اور عسیر کے درمیان ایک حلقہ وصل بھی ہے۔ مگر اس کی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت اس کے پرانے دور میں قافلوں کی گذرگاہ کے طور پر ہوتی ہے۔ نجران سے دو راستے گذرتے ہیں۔ ایک جزیرۃ العرب کے شمال مشرق کی سمت کو جاتا ہے جب کہ دوسرا جزیرۃ العرب کے شمال مغرب کی سمت نکلتا ہے۔

Advertisement

یدمہ گورنری کے کئی دوسرے مرکزی مقامات بھی کافی مشہور ہیں۔ نجران عسیر اور الریاض کے درمیان زمینی رابطے کا ایک ذریعہ ہونے کے ساتھ الریاض سے 180 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔

اس کے مشہور مقامات میں السبیل، العزیزیہ، سھی، الوجید، مشرقی ابرق، الخالدیہ، سلطانہ، المندفن اور منادی زیادہ شہرت رکھتے ہیں۔ اس کا رقبہ 11 ہزار 980 مربع کلو میٹر ہے اور آبادی 30 ہزار سے زاید ہے۔

سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق یدمہ گورنری بلندو بالا پہاڑوں، ریتلے ٹیلوں اور وادیوں کے درمیان واقع ہے۔ طلحام، اللجام، عشارہ، الحبط، الجحر اور وادی الصحن اس کی مشہور وادیاں ہیں۔ انہی وادیوں کی بدولت یہ گورنری قدرتی مقامات کے حوالے سے سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز رہتی ہے۔ اس میں ایک مقام' یخلہ' کہلاتا ہے جس میں سال بھر سیاحوں کی آمد جاری رہتی ہے۔ اس میں السدر کے درخت کثرت کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔ الشلال گورنری میں داخلے کا مقام ہے جبکہ گونری کا مشرقی حصہ ریتلے ٹیلوں پر مشتمل ہے۔

یدمہ گورنری کے مغرب میں کئی تاریخی مقامات ہیں جہاں‌پر پرانے دور کے نقوش ملتے ہیں۔ ان میں لبہ سعدی، نقبان، فلیح اور عبالم میں پانے والے نقوش سیاحوں کو شہر کے ماضی اور یہاں سے گذرنے والے قافلوں کی یادوں میں لے جاتے ہیں۔

اس گورنری میں المھا نامی ایک ریزورٹ ہے جس المھا العربی بھی کہا جاتا ہے۔ اسے سنہ 1979ء کو قدرتی مقام کا درجہ دیا گیا جب کہ ظبا الریم اور الادمی کو بالترتیب 1995ء اور 1996ء کو قدرتی مقامات کا درجہ دیا گیا تھا۔

یدمہ عوامی بازاروں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ اس کےعلاوہ گلہ بانی، مویشی پالنا اور زراعت یہاں کے لوگوں کی بود و باش کا حصہ ہیں۔ یہاں پر کجھور کی کاشت کے ساتھ کئی اقسام کے میوے اور سبزیاں بھی کاشت کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں