دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے: یورپی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپ میں انسداد دہشت گردی کے امور کے کوآرڈینیٹر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

یورپی عہدیدار گیلس ڈی کرکوف نے العربیہ کو بتایا کہ داعش کے خاتمے کے باوجود یورپ میں سکیورٹی کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں دہشت گردی کی کاروائیاں مقامی لوگ کرتے ہیں۔

Advertisement

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ روز ایک تقریر میں کہا تھا کہ سعودی عرب چالیس سال سے قائم ایک مخصوص نظریے کو کچلنے کامیاب ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو انتہا پسندی قابل قبول نہیں ہے اور اب یہ انتہا پسندی مکمل ختم ہوگی۔ کسی گروپ کو انتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قانون کی حکمرانی

دریں اثنا جرمنی کے وزیر داخلہ ہارسٹ سیہوفر نے کہا ہے ک اگر تمام یورپی ممالک مل کر کام کریں گے تو یورپ مضبوط ہوگا۔

جمعہ کے روز سیہوفر نے کہا کہ ہم اپنی اقدار میں متحد ہیں اور کسی کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اجازت نہیں دیں گے۔ قانون کی حکمرانی کے تحت ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ انتہا پسندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یورپ میں اپنی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ کون یورپ میں داخل ہوتا ہے اور کون جاتا ہے۔ یورپی یونین کے ممالک کے مابین معلومات کا تبادلہ یورپ میں داخل ہونے اور اس سے باہر آنے والوں کے بارے میں بہت اہم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں