سعودی ہلالِ احمر تنظیم کے رضاکار مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کو طبی خدمات اور ابتدائی ہنگامی امداد پیش کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
ان رضاکاروں نے بیت اللہ کے زائرین کی خدمت، انہیں راحت و آرام پہنچانے اور ہر طرح کی مطلوب طبی خدمات فراہم کرنے کی ذمے داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے۔
رضاکاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی طبی خدمات میں تھکن، ذیابیطس، بلند فشار خون اور لُو کا شکار افراد کی مدد کے علاوہ دیگر ابتدائی ہنگامی امداد شامل ہے۔
سعودی ہلال احمر تنظیم نے بیت اللہ کا رخ کرنے والے افراد کو خدمات پیش کرنے کے لیے مرد اور خواتین رضاکاروں کا بہترین انتظام کیا ہے۔
مکہ مکرمہ صوبے میں ہلال احمر تنظیم کی رضاکارانہ انتظامیہ کی ڈائریکٹر ہناء الشمرانی کے مطابق رضاکاروں کی ٹیم میں ڈاکٹرز اور ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے والا عملہ شامل ہے۔ ان افراد کو برقی رضاکار نظام کے راستے طلب کیا جاتا ہے۔
اس وقت حرم مکی میں ہنگامی طبی خدمات پیش کرنے کے لیے 50 رضاکاروں کی ٹیم سرگرم ہے۔ حرم مکی میں مختلف مقامات پر ہلال احمر کے رضاکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔
-
عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد 4 لاکھ معتمرین کی حرم مکی میں آمد
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ ... مشرق وسطی -
بیت اللہ کی زیارت کے لیے حجاز مقدس پہنچنے والے عمرہ زائرین خوشی سے سرشار
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے جدہ پہنچنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آمد کی تصاویر اور ویڈیوز ... مشرق وسطی -
حرمین انتظامیہ کی طرف سے عمرہ زائرین میں زم زم کی 10 لاکھ سے زاید بوتلیں تقسیم
حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیرانتظام تکنیکی امور اور سروسز کے ادارے نے بیت اللہ کا طواف کرنے اور عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے آنے والے عمرہ ... بين الاقوامى