25 برسوں سے نجدی نودارات جمع کرنے والے شوقین سعودی سے ملیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں نودارت اور پرانی چیزیں جمع کرنے والے ایک سعودی شہری نے بالعموم پورے ملک بالخصوص نجد کے علاقے کی پرانی چیزیں جمع کرنے کے 25 سالہ مشغلے کے دوران بڑی تعداد میں نوادرات جمع کر لیے ہی

نجد کے علاقے سے تعلق رکھنے والے انجینیر خالد الحمدان نے العربیہ کو بتایا کہ اس نے 25 سال پیشتر نوادرات جمع کرنے کا مشغلہ اختیار کیا اور اس کی توجہ نجد کے علاقے کی نوادارت کا ذخیرہ اکٹھا کرنا تھا۔ اس کے جمع کردہ نوادرات نے آج کی نسل کو ان کے آباؤ اجداد اور ماضی کے ساتھ منفرد انداز میں جوڑ دیا ہے۔ یہ نوادرات محض زائرین کی دلچسپی کا سامان ہی نہیں بلکہ یہ حال کو ماضی کے ساتھ جوڑنے کا منفرد ذریعہ ہے۔

Advertisement

الحمدان کے گھر میں قائم کردہ میوزیم میں اس نے نجد کی بڑی تعداد میں نودرات اکھٹی کی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس نے بہت سی پرانی چیزوں کے اس دور میں استعمال کے طریقہ کار پربھی روشنی ڈالی ہے۔

نمائندہ العربیہ سے بات کرتے ہوئے الحمدان نے کہا کہ اس نے گھرمیں نجدی نوادرات کا ایک بڑ ذخیرہ جمع کر رکھا ہے۔ اس میں پرانے دور میں‌ گھروں میں استعمال ہونے والے فرنیچر، برتن، کپڑے اور تعمیراتی فن پارے شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں الحمدان نے کہا کہ اس نے نوادارت کے حصول کے لیے ایک ایک گھر کا سفر کیا اور وہ قریہ قریہ گھومتا رہا۔ اس شغل میں اس کے خاندان کے افراد، دوستوں اور دیگر احباب نے بھی معاونت کی۔ بہت سی نوادرات اسے تحفے میں ملیں مگر بعض اس نے نیلام گھروں سے نیلامی کے دوران خرید کیں۔ گذشتہ پندرہ سال سے اس نے اپنے گھر میں ان نوادرات کا ایک میوزیم بنا رکھا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ میں نے دو منزلہ مکان جس میں 14 بڑے ہال ہیں نوادرات کو ذخیرہ کرنے اور ان کی نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔ ان میں ایک ہال صرف کرنسی نوٹوں اور سکوں کے لیے مختص ہے جس میں سعودی عرب کے پرانے سکے اور کرنسی نوٹوں کے علاوہ دوسرے ملکوں کے کرنسی نوٹ بھی شامل ہیں۔ ان سکوں میں سعودی عرب کی تاریخ بھی پنہاں ہے کیونکہ اس کے میوزیم میں شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور سے موجودہ خادم الحرمین الشریفین کے دور کے جاری کردہ سکے اور نوٹ شامل ہیں۔

ایک ہال مخطوطات کے لیے مختص ہے۔ اس کے علاوہ پرانی نصابی کتابیں‌، 70 قسم کے کیمرے اور ان گنت پرانی تصاویر، قدیمی اسلحہ جس میں بندوقیں، گھروں‌ میں استعمال ہونے والے 1500 برتن،1957 کے ماڈل کی ایک کار، طبیبوں کے آلات اور پرانی ادویات کے نمونے، حجام کے پرانے دور کے آلات اور کئی دوسری اشیا کا وسیع ذخیرہ اکٹھا کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں