امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آج ہفتے کے روز سے اپنے ایک اہم دورے کا آغاز کیا ہے۔ اس دورے میں وہ متعدد ممالک جائیں گے اور وہاں اعلی عہدے داران کے ساتھ اہم معاملات کو زیر بحث لائیں گے۔ ان معاملات میں انسداد دہشت گردی اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ایرانی سرگرمیوں کے علاوہ مذہبی آزادی شامل ہے۔ پومپیو نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ ان کے دورے کا آغاز پیرس سے ہو گا۔
امریکی ذمے داران نے جمعے کے روز بتایا کہ پومپیو کے 10 روزہ دورے میں 7 ممالک شامل ہیں۔ یہ ممالک فرانس، ترکی، جارجیا، اسرائیل، سعودی عرب، امارات اور قطر ہیں۔
دوسری جانب بلومبرگ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پومپیو آئندہ ہفتے ترکی کے دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوآن یا ان کی حکومت کے کسی رکن سے ملاقات نہیں کریں گے۔ اس بات کو ترک ذمے داران نے اہانت سے تعبیر کیا ہے۔
پومپیو خصوصی طور پر استنبول میں مذہبی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ تاہم وہ دار الحکومت انقرہ نہیں جائیں گے۔ اسی بنا پر ترکی کی وزارت خارجہ نے ان ملاقاتوں کو "انتہائی غیر مناسب" مداخلت قرار دیا ہے۔
ایک ترک ذمے دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بلومبرگ کو بتایا کہ پومپیو نے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کی جانب سے انقرہ آنے کی دعوت کو مسترد کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اولو سے مطالبہ کیا کہ وہ ملاقات کے لیے استنبول آئیں۔ اسی طرح اولو نے بھی پومپیو کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ اولو نے اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے کہ پومپیو اپنا منصب چھوڑنے سے قبل انقرہ کے دورے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
-
ترکی میں مالی بحران پر قابو پانے میں ناکامی؟صدر طیب ایردوآن کے داماد وزیرخزانہ مستعفی
ترکی کے وزیر خزانہ اور صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد بیرات البیرق اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انھوں نے مبیّنہ طور پر ملک میں جاری مالی بحران پر قابو ... بين الاقوامى -
ترکی کو عدم استحکام کا سبب بننے والی سرگرمیاں روکنا ہوں گی : سربراہ یورپی کونسل
یورپی کونسل کے سربراہ چارل مائیکل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے کئی معاملات میں ترکی کے ساتھ اختلافات ہیں۔ العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے ... بين الاقوامى -
بائیڈن صدرمنتخب ہوگئے تو ٹرمپ کے اسرائیل نواز فیصلے جاری رکھیں گے: شہزادہ ترکی الفیصل
سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اگر جوزف بائیڈن امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل نواز ... مشرق وسطی