کینیڈا: یرغمالیوں کے سبب پیدا ہونے والی افراتفری محض ایک مذاق نکلا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عالمی ذرائع ابلاغ اور خبر رساں ایجنسیاں گذشتہ کئی گھنٹوں سے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یرغمالیوں کو زیر حراست رکھنے کی خبر کے حوالے سے مصروف رہیں۔ اس دوران پولیس بھی الرٹ ہو گئی۔ تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سب محض ایک دھوکا تھا۔

کینیڈا کی پولیس نے جمعے کے روز مونٹریال شہر میں ایک عمارت کو خالی کرا لیا۔ پولیس کو ہنگامی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ وہاں بعض افراد کو یرغمالی بنا لیا گیا ہے۔ اس عمارت میں وڈیو گیمز بنانے والی معروف فرانسیسی کمپنی یوبیوسوفٹ کا دفتر بھی واقع ہے۔ تاہم بعد ازاں یہ بات ظاہر ہوئی کہ مذکورہ اطلاع محض ایک دھوکا تھا۔ یہ تمام تفصیلات کینیڈا کی پولیس نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں بتائی۔

Advertisement

ہنگامی اطلاع ملتے ہی پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ پولیس کے مطابق عمارت میں کسی قسم کے خطرے کا انکشاف نہیں ہوا اور کسی شخص کے زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اس ٹیلی فون کال کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے جس نے سیکورٹی فورس کی ایک بھاری نفری تعینات کرنے پر مجبور کر دیا۔

ابھی تک جھوٹی اطلاع پر مبنی اس "مذاق" کو کرنے والے شخص کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں!

مقبول خبریں اہم خبریں