سعودی عرب میں 7 ماہ کے دوران کرونا کے سب سے کم کیسز کا اندراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں رواں ماہ کے دوران کرونا کے سب سے کم کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو گذشتہ 7 ماہ کے سب سے کم کیسز ہیں۔

رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے 305 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ 16 اموات ہوئیں۔ اس دوران 357 مریض صحت یاب ہوئے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 15 نومبر کو سامنے آنے والے کرونا کیسز سات ماہ کے سب سے کم کیسز ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ مملکت میں کرونا کی وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ دوسری طرف گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا کے تشویشناک حالت کا شکار مریضوں کی تعداد میں 7 اعشاریہ 3 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 357 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 304 ہوگئی ہے جب کہ اموات پانچ ہزار 657 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کرونا کے کل رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 255 ہوگئی ہے۔ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 7294 ہے اور 810 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

سعودی عرب میں گذشتہ سات ماہ کے دوران 88 لاکھ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں