یونان کی ترکی کے خلاف عالمی عدالت جانے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یونان نے پڑوسی ملک ترکی کی جانب سے بے جا مداخلت اور یونانی مفادات کو نقصان پہنچانے پر یونانی وزیراعظم نے ترکی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کی دھمکی دی ہے۔

اگرچہ یونان کی جانب سے متعدد بار ترکی کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کا عندیہ دیا اور انقرہ کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا مگر اس کے باجود یونان کے وزیراعظم کریاکوس میتسوتکیس نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے تصرفات تبدیل نہ کیے تو ان کا ملک اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یونان ترکی کے ساتھ دیانت دارانہ اور نتیجہ خیز مکالمےکے لیے پر عزم ہے۔ اس کے باوجود اگر انقرہ نے اپنی روش نہ بدلی تو ہمارے پاس اپنے مفادات کےدفاع کے لیے اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

یونان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیراعظم کریاکوس میتسوتکیس کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین جلد رکن ممالک کے تزویراتی مفادات کی خاطر اہم اقدامات کا اعلان کرے گی۔

Greece

انہوں‌ نے کہا کہ یونان اور ترکی کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ اگر اختلافات بات چیت کے ذریعے حل نہیں‌ ہوتے تو ہمارے پاس بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کا آپشن موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے اقدمات نے سال 2020ء کےدوران 'نیٹو' کی وحدت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ترک صدر نے قبرص کے شمالی متنازع علاقے واروشا کا دورہ کیا تھا جس پر یونانی حکومت کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں