بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مصر کے ساتھ عملہ کی سطح پر 5۰2 ارب ڈالر کی امداد سے متعلق ابتدائی سمجھوتے طے پانے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ یہ اس امدادی رقم سے متعلق سمجھوتے کے پہلے جائزے کے بعد طے پایا ہے۔
آئی ایم ایف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامی بورڈ کی منظوری کے بعد مصر کو اس امدادی رقم میں سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی جائے گی۔
عالمی ادارے نے بیان میں مزید کہا ہے کہ مصر کی معیشت نے کرونا وائرس کی وَبا کے باوجود توقع سے کہیں بڑھ کر بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔