ان جزائر کا سفر ایک لاکھ ڈالر کے عوض ہے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جزائر مالدیپ میں پانی کے اوپر بنے سب سے بڑے بنگلے میں ایک رات گزارنے کا خرچ 19 ہزار پاؤنڈ اسٹرلنگ ہے۔

اس سفر کے کم از کم اخراجات 76 ہزار پاؤنڈز ہیں اس لیے کہ یہاں 4 راتوں سے کم کی بکنگ نہیں ہوتی۔ برطانوی اخبار The Sun کے مطابق ایک خصوصی آبی طیارے کے ذریعے مسافروں کوMale سے جزیرہVommuli تک پہنچایا جاتا ہے۔

Advertisement

پیکج میںJohn Jacob Astor Estate ہوٹل میں قیام شامل ہے۔ یہ جزائر مالدیپ میں پانی کے اوپر سب سے بڑی قیام گاہ شمار ہوتی ہے۔ یہاں سونے کے تین کمروں کے علاوہ ایک ٹیرس اور سوئمنگ پُول بھی ہے۔ اس بنگلے کا رقبہ 16500 اسکوائر فٹ ہے جب کہ سوئمنگ پُول کا رقبہ 92 اسکوائر فٹ ہے۔

بنگلے کے اندر مہمانوں کے لیے ان ہاؤس سینیما کا بھی انتظام ہے۔ اس کے علاوہ ایک نجی شیف، باورچی خانے سے متصل جگہ اور کھانے پینے کا باقاعدہ ڈائننگ روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اگر آپ بنگلے کے باہر کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں تو اس واسطے مختلف سرگرمیاں حاضر ہوتی ہیں۔ ان میں کھانا پکانے کی کلاسیں اور مچھلیاں پکڑنے اور نجی ساحل کے سفر جیسی بے شمار سرگرمیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جزائر مالدیپ میں آپ کو ایسی قیام گاہیں بھی مل سکتی ہیں جن کا ایک رات کا کرایہ 30 پاؤنڈز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں