جرمنی : چاقو سے وار کے حملے میں کئی افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جرمنی میں مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ جمعرات کی شام مغربی شہر اوبرہاؤزن میں چاقو سے حملے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

جرمن اخبارات نے شہر میں مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی تشویش ناک حالت کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

باخبر ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ خاندانی تنازع لگ رہا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور سمیت پانچ افراد کا علاج ہسپتال میں ہوا اور کم از کم ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

بعد ازاں یہ خبریں آئیں کہ حکام نے حملے کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

بعض جرمن نیوز ویب سائٹس کے مطابق مشتبہ مجرم کو چوٹیں آئی ہیں اور وہ سخت پہرے میں ہے۔ ابھی تک حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں