امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے صاحب زادے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
امریکی صدر کے بیٹے کے ترجمان نے "سی این این" کو ایک بیان میں کہا ہے کہ "ڈونلڈ ٹرمپ جونیر کا کووڈ 19 کا ایک ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں انفیکشن کی علامات نہیں ہیں اور وہ فی الحال کوویڈ 19 کے مریضوں کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا کے خلاف اپنے ویکسین ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کی کامیابی کے بارے میں کمپنی "فائزر" کی جانب سے کرونا کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین پر شبے کا اظہار کیا تھا۔
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کے 14 سالہ بیٹے بیرون کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے لیکن ان کے والدین کو اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان میں وبا کی کوئی علامت نہیں ملی تھی۔
میلانیا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ خوش قسمتی سے ایک مضبوط نوعمر ہے اور وہ علامات ظاہر نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ٹیسٹ کے نتائج منفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کرونا ٹیسٹ کے نتائج جو ان کے پاس ہوئے تھے وہ منفی آئے تھے۔