ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ایلوٹ ابرامز کا کہنا ہے کہ تہران خطے میں انارکی اور دہشت گردی پھیلانے کا تہیہ کر چکا ہے اور القاعدہ تنظیم کے ساتھ اس کا مضبوط تعلق ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی انگریزی ویب سائٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ابرامز کا کہنا تھا کہ "ایران مشروق وسطی کو انارکی ، عدم استحکام اور دہشت گردی سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور وہ القاعدہ کے عناصر کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جو خود مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہے ہیں"۔
ابرامز نے زور دے کر کہا کہ ایران یا اس کی ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی شہریوں پر کسی بھی حملے کا امریکا منہ توڑ جواب دے گا۔
امریکی نمائندے کے مطابق "ہم یہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ایران خطے میں خطرناک کارروائیوں میں ملوث ہے۔ عراق میں ہم نے یہ واضح طور پر دیکھ لیا ہے"۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ ایران کو روکنے کے لیے ہمارے سامنے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایرانی خطرے کے خلاف کام کر رہا ہے اور تہران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں پومپیو کا کہنا تھا کہ "ہم نے خطے میں امریکیوں اور اسرائیلیوں کو ایرانی نظام سے محفوظ رکھنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی ہے۔ ایران جو ابھی تک دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے"۔
-
القاعدہ تنظیم نے ایران میں ابو محمد المصری کے قتل کی تصدیق کر دی
شام میں "حراس الدین" تنظیم اور القاعدہ تنظیم کے زیر انتظام پلیٹ فارمز اور میڈیا چینلوں نے آخر کار تین ماہ بعد اپنے کمانڈر "ابو محمد ... مشرق وسطی -
ایران کا جوہری پروگرام خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے : فرانس
فرانسیسی ایوان صدارت کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ایسی حد تک پہنچ چکا ہے جو خطرناک شمار ہوتی ہے۔ جمعرات کے روز جاری بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ... بين الاقوامى -
عالمی توانائی ایجنسی ایران کی خلاف قانون جوہری سرگرمیوں کو سامنے لائے: سعودی عرب
سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی'آئی اے ای اے' سے ایران کی متنازع جوہری سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے اور ایرانی رجیم ... مشرق وسطی