بھارتی فنکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ کر عالم دین سے بیاہ رچا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلمی دنیا کی چکا چوند کو ترک کرکے مذہب کی طرف راغب ہونے والی بھارت کی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں عالم دین انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

سابقہ اداکارہ ثنا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں لیکن اپنی شادی سے متعلق انہوں نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ثناء خان اپنے شوہر کے ساتھ حجاب میں سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کا کُرتا پاجاما پہنا ہوا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی شادی کا کیک بھی کاٹتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سکون اور خوشی عطا کرے اور ہم سب کی رہنمائی فرمائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں