نیویارک: نوجوان نے خاتون کو تیز رفتار ٹرین کے پہیوں کے نیچے دھکا دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے شہر نیویارک میں جمعرات کی صبح مین ہیٹن کے میٹرو اسٹیشن کے سیکورٹی کیمرے نے ایک حیران کن منظر محفوظ کیا جس نے امریکی شہریوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی۔ منظر میں ایک نوجوان نے اپنے آگے کھڑی خاتون کو تیزی سے دھکا دے دیا تا کہ وہ تیز رفتار ٹرین کے پہیوں کے نیچے آ جائے۔

نوجوان اس حرکت کے بعد اسٹیشن سے فرار نہیں ہوا بلکہ ٹرینوں کے انتظار کے لیے بنے چبوترے پر ہی کھڑا رہا گویا کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ اس دوران پولیس کے اہل کاروں نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ تاہم خاتون اس واقعے میں محفوظ رہیں کیوں کہ گرنے کے بعد وہ پٹڑی سے دور ہو گئی تھی۔ بعد ازاں ٹرین کو روک کر خاتون کو اٹھا لیا گیا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ نوجوان کا نام Aditya Vemulapati ہے اور وہ ان بے گھر افراد میں سے ہے جو آوارہ پھرتے رہتے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بارے میں صرف یہ بتایا کہ اس کی عمر 40 برس ہے۔ معمولی چوٹیں آنے کے سبب خاتون کو نزدیک واقع ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ دھکا دینے والے نوجوان کو اقدام قتل اور حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس کی سزا کئی برس کی جیل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 14 گھنٹوں کے دوران دوسرا واقعہ ہے جب کسی اجنبی شخص نے کسی دوسرے شخص کو ٹرین کے نیچے دھکا دیا۔ اس سے قبل بدھ کے روز ایک 36 سالہ شخص کو کسی حملہ آور شخص نے ٹرین کی پٹری پر دھکا دے دیا تھا۔ ٹرین کے ڈرائیور نے معاملے کو بھانپ لیا اور ایمرجنسی بریکس کے ذریعے ٹرین روکنے میں کامیاب ہو گیا۔ نیویارک پولیس نے اگلے روز یعنی جمعرات کو اس واقعے کے ذمے دار نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ اس کا نام جیسٹن پینا اور عمر 23 برس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں